پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ اسموگ کی صورتِ حال کے پیش نظر اسپورٹس گالا ملتوی کر دیا ہے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ اسموگ کے بعد اسپورٹس گالا منعقد کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے لاہور میں شہریوں میں ماسک فراہمی کی مہم شروع کر دی ہے۔مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ مساجد سے اسموگ کی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور غیر ضروری گھروں سے نہ نکلنے کے اعلانات کیے جا رہے ہیں۔صوبائی وزیر نے یہ بھی کہا کہ 9 سے زائد مقامات پر آگ جلانے والوں کے خلاف کارروائی کی گئی اور 15 ایف آئی آرز درج کر کے 4 لاکھ روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔واضح رہے کہ حکومتی اقدامات کے باوجود لاہور میں اسموگ کی صورتِ حال برقرار ہے۔دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور کا آج بھی پہلا نمبر ہے اور یہاں اسموگ کی صورتِ حال مسلسل تشویش ناک ہوتی جا رہی ہے، گرین لاک ڈان ایریاز کے ساتھ ساتھ ملحقہ علاقوں میں بھی پابندیوں پر عمل نہیں کیا جا رہا۔
پاکستان
اسموگ کے پیش نظر اسپورٹس گالا ملتوی کردیا ، مریم اورنگزیب
- by Daily Pakistan
- نومبر 7, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 79 Views
- 2 مہینے ago