کھیل

اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کا پاکستان کیلئے بڑا اعزاز

اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کا پاکستان کیلئے بڑا اعزاز

پاکستان کی اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم نے ورلڈ کپ کےکوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔
تفصیلات کے مطابق دوحہ میں ہونے والے ایونٹ کے دوسرے روز پاکستان نے اپنے دونوں میچز جیت کر کواٹر فائنل میں جگہ بنا لی ۔
اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم نے پہلے میچ میں قطر کو 0-8سے شکست دی تو بوسنیا کے خلاف 0-3 سے کامیابی سمیٹی ۔
پاکستان نے گزشتہ روز سوڈان کو بھی 0-3سے شکست دے کر نمایاں کامیابی حاصل کی ۔
قومی ٹیم کی جانب سے طفیل شنواری نے مسلسل دو میچز میں ہیٹ ٹرک کی تھی، انہوں نے پہلے قطر اور پھر بوسنیا کیخلاف میچ میں ہیٹ ٹرک اسکور کی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے