پاکستان

اس مشکل حالات میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں، یواے ای سفیر

اس مشکل حالات میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں، یواے ای سفیر

یو اے ای قونصلیٹ میں متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد الزیبی سے بلوچستان کے صوبائی وزیرداخلہ نے ملاقات کی ملاقات مین باہمی امور سمیت سیلابی صورت حال سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق ملاقات میں قونصل جنرل بخیت الرومیٹی اور سیکرٹری جنرل یو اے ای ریڈ کریسنٹ حنودالجنیبی کے علاوہ صوبائی وزیر داخلہ، میر ضیاء اللہ لانگو کے ساتھ پی ڈی ایم اے کے افسران بھی موجود تھے۔
وفد نے پاکستان بالخصوص سندھ اور بلوچستان میں بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریوں پر متحدہ عرب امارات کی امداد پر شکریہ ادا کیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سفیر امارات حماد الزیبی نے کہا کہ پاکستان میں بارشوں اور سیلاب کے باعث بڑا نقصان ہوا ہے جس کا ہمیں بہت دکھ ہے اور ہم پاکستان کی اس مشکل گھڑی میں ساتھ ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ اس مشکل گھڑی میں یو اے ای کی حکومت اور پاکستان اور یہاں کی عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔ بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریوں کے بعد بلوچستان میں بھی امدادی پروگرام جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے