دلچسپ اور عجیب

اس ملک کی سیر کو جائیں اور ڈالر بھی پائیں

اس ملک کی سیر کو جائیں اور ڈالر بھی پائیں

تائیوان: کووڈ 19 وبا کے بعد لوگوں کی بڑی تعداد اب بین الاقوامی سفر کر رہی ہے اور فضائی ٹکٹ بھی بڑھتے جا رہے ہیں اور کئی ممالک اس کی ترغیب بھی دے رہے ہیں۔نیا انکشاف یہ ہے کہ تائیوان نے انفرادی سیاحوں کو 165 ڈالر دینے کا اعلان کیا ہے جو اپنی تعطیلات وہاں گزارنا چاہتے ہیں۔ دوسری جانب گروپ کی صورت میں آنے والے سیاحوں کو بھی رقم دی جائے گی تاکہ وہ یہاں کا دورہ کرسکیں۔جمعرات کو تائیوان کے وزیرِ اعظم نے اس کا باقاعدہ اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سال حکومت چاہتی ہے کہ کل 60 لاکھ سیاح جزیرے پر آئیں اور اس تعداد کو 2025 تک ایک کروڑ تک پہنچانے کا عزم بھی کیا ہے۔نئے اعلان کے تحت پہلے 5 لاکھ سیاحوں کو فی کیس 165 ڈالر اور 90 ہزار سیاحتی گروپ میں فی گروپ 658 ڈالر دیئے جائیں گے۔ تاہم نقد رقم کی بجائے یہ ڈجیٹل کرنسی کی صورت میں ہوگی جسے ٹرانسپورٹ، رہائش اور کھانے میں استعمال کیا جاسکے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri