افغانستان سے درآمد پر الیکٹرانک امپورٹ فارم سے استثنی کی مدت میں توسیع کا فیصلہ کر لیا گیا۔وزارتِ تجارت نے استثنی میں توسیع کی مدت 14 جون 2025 تک بڑھانے کا مراسلہ جاری کردیا۔وزارتِ تجارت کے مطابق پاک افغان باہمی تجارت کو مشکل صورتِ حال سے بچانے کیلئے توسیع دی گئی۔
وزارتِ تجارت کا کہنا ہے کہ افغانستان کے ساتھ بینکنگ چینل استوار ہونے تک درآمدات کو ای آئی ایف سے استثنی دیا گیا تھا۔وزارتِ تجارت نے بتایا ہے کہ افغانستان سے درآمدات کو روپے میں طے کرنے کی آخری تاریخ 15 مئی 2025 مقرر تھی۔جاری کیے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ وزارتِ تجارت نے شراکت داروں سے مشاورت کے بعد اپنی تجاویز حکومت کو دینا تھیں۔مراسلے کے مطابق وزارتِ تجارت مقررہ مدت کے دوران مشاورت مکمل نہیں کر سکی۔
پاکستان
افغانستان سے درآمد پر الیکٹرانک امپورٹ فارم سے استثنی کی مدت میں توسیع
- by Daily Pakistan
- مئی 20, 2025
- 0 Comments
- Less than a minute
- 111 Views
- 2 مہینے ago