دنیا

افغانستان سے درجنوں امریکیوں کو واپس لانے کیلئے کام کر رہے ہیں، انٹونی بلنکن

افغانستان سے درجنوں امریکیوں کو واپس لانے کیلئے کام کر رہے ہیں، انٹونی بلنکن

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ امریکا افغانستان سے درجنوں امریکیوں کو واپس لانے کے لیے کام کر رہا ہے۔ امریکی کانگریس میں بیان دیتے ہوئے وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے مزید کہا کہ افغانستان میں موجود 44 امریکیوں کی مدد کےلیے کام کر رہے ہیں۔ یہ امریکی افغانستان چھوڑنا چاہتے ہیں اور طالبان حکام کے زیر حراست ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم افغانستان میں ان امریکیوں کی آزادی کو محفوظ بنانے کےلیے کام کر رہے ہیں۔ ان امریکیوں کے اہلخانہ کی درخواست ہے کہ ان کی شناخت اور مقدمات کے معاملات پر عوامی سطح پر بات نہ کی جائے۔ امریکی وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ طالبان قبضے کے بعد سے 975 امریکی شہریوں کی افغانستان چھوڑنے میں مدد کی ہے۔ انٹونی بلنکن نے کہا کہ افغانستان میں خود کو امریکی کہنے والے 175 افراد ہیں جو 2021 کے بعد افغانستان گئے ہیں۔ خبر ایجنسی کے مطابق امریکی افواج نے 2021 میں دو دہائیوں بعد افغانستان سے اپنی فوجیں نکال لی تھیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri