پاکستان

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پنشن فنڈ کے قیام کی منظوری دیدی

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پنشن فنڈ کے قیام کی منظوری دیدی

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پنشن فنڈ کے قیام کی منظوری دے دی جس کا اطلاق یکم جولائی 2024 سے ہوگا۔وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ای سی سی نے پنشن فنڈ کے قیام کی منظوری دی۔اعلامیے کے مطابق ای سی سی نے یکم جولائی 2024 سے سرکاری ملازمین کے لیے کنٹریبیوٹری پنشن اسکیم کی منظوری دے دی ہے اور مسلح افواج کے لیے کنٹریبیوٹری پنشن اسکیم کا اطلاق یکم جولائی 2025 سے ہوگا۔ای سی سی نے یونیورسل سروس فنڈ میں 11 ارب روپے سے زائد کی واپسی کی منظوری دے دی جب کہ وزارت ریلوے کے واجبات کی مد میں 2 ارب روپے کی گرانٹ کی بھی منظوری دی گئی۔اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ایف بی آر کے غیر ملکی منصوبوں کے واجبات کی ادائیگی کے لیے 4 ارب 22 کروڑ روپے سے زائد کی گرانٹ کی منظوری دے دی ہے جب کہ ایف بی آر کے واجبات کی ادائیگی کے لیے 7 ارب 98 کروڑ روپے سے زائد کی گرانٹ کی منظوری دی گئی ہے۔ وزارت منصوبہ بندی کے لیے ساتویں مردم شماری ہو گیااعلامیے کے مطابق سندھ حکومت کے واجبات کی ادائیگی کے لیے 12 ارب 10 کروڑ روپے کی گرانٹ کی منظوری دی گئی جب کہ ملٹری اکانٹس اور اے جی پی آر کی پنشن کی ادائیگی کے لیے 8 ارب 62 کروڑ روپے سے زائد کی گرانٹ کی منظوری دی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri