خاص خبریں

اقوام متحدہ کے چارٹر کا منصفانہ نفاذ چیلنج ہے،شہباز شریف

شہباز شریف کی ٹیکس نظام کو موثر بنانے کیلئے جدید ٹیکنالوجی استعمال کرنے کی ہدایت

وزیرِاعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ یو این چارٹر کا منصفانہ طریقے سے نفاذ بھی ایک بڑا چیلنج ہے۔شہباز شریف نے اقوامِ متحدہ کے دن کے موقع پر جاری کیے گئے بیان میں کہا ہے کہ آج کا دن یو این چارٹر کے اصولوں اور مقاصد کے حصول کے عزم کا اعادہ کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے باوجود مسئلہ کشمیر اور فلسطین اب بھی حل پزیر ہیں، جب تک یو این کی بانی دستاویز کی دفعات کو نظر انداز کیا جائے گا، بحران مزید گہرے ہوتے جائیں گے۔وزیرِ اعظم نے کہا کہ اقوامِ متحدہ کے اس دن پر میں کثیرالجہتی کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتا ہوں، دنیا کو سب کے لیے ایک بہتر جگہ بنانے کے لیے اقوامِ متحدہ کے ساتھ مل کر کام کرتے رہیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے