پاکستان خاص خبریں

الخدمت فاؤنڈیشن 30 ہزارمستحق معذور افراد کو ویل چیئرز فراہم کرچکی ہے۔ ڈاکٹرمحمد مشتاق مانگٹ

الخدمت فاؤنڈیشن 30 ہزارمستحق معذور افراد کو ویل چیئرز فراہم کرچکی ہے۔ ڈاکٹرمحمد مشتاق مانگٹ

االخدمت فاؤنڈیشن کے تحت معذوریا خصوصی  افراد کے عالمی دن کی مناسبت سے ملک بھر میں تقریبات کا ا نعقاد کیا گیا۔ان تقریبات  کا مقصدخصوصی افراد کو درپیش مسائل کے حوالے سے آگاہی اور ان کے حل کے لئے اجتماعی کوششوں کا شعور اجاگر کرنا تھا۔ان تقریبات میں مستحق معذور میں ویل چیئرز، سفید چھڑی اور دیگر تحائف تقسیم کئے گئے۔اس موقع پرمنعقدہ تقریب میں 50 معذور افراد کو ویل چیئرز ، 50 نابینا افراد کو چھڑیاں اور ڈیڑھ سو سے زائد تحائف تقسیم کئے گئے۔ تقریب میں خصوصی افراد کے لیے متحرک تنظیموں نے سٹالز بھی لگائے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئےنائب صدرالخدمت فاؤنڈیشن پاکستان ڈاکٹر مشتاق مانگٹ نے کہاکہ عالمی ادارہ صحت کی ایک رپورٹ کے مطابق اس وقت دنیابھر میں1 ارب افراد معذور ہیں جو کہ دنیا کی کل آبادی کا 15 فیصد بنتا ہے۔ اس میں 7 کروڑ 50 لاکھ افراد کو ویل چیئرکی سہولت میسر نہیں ہے۔اقوام متحدہ  کے ڈویلپمنٹ پروگرام کے  مطابق اس وقت پاکستان میں کم و بیش 2 کروڑ 70 لاکھ افرادکسی نا کسی صورت میں معذوری کا شکارہیں۔پاکستان بیورو آف اسٹیٹسٹکس کے مطابق 2 لاکھ 95 ہزارافراد جسمانی معذور ہیں، جن میں سے اکثریت پسماندہ علاقوں سے تعلق رکھتی ہے اور بنیادی علاج معالجے اور ویل چیئر ز جیسی سہولیات سے محروم ہے۔ایسے افراد کی مشکل کو کم کرنے کے لئے الخدمت ہر سال سماجی خدمات پروگرام کے تحت ہزاروں ویل چیئرز تقسیم کرتی ہے۔اس پروگرام کے تحت رواں سال الخدمت فاؤنڈیشن نے ملک بھر میں 4 ہزار ویل چیئرز تقسیم کیں جبکہ 2012 سے اب تک تقریباََ 30 ہزار مفت ویل چیئرز تقسیم کی جاچکی ہیں۔حقیقی معذور افراد کی نشاندہی اور ویل چیئرز کی فراہمی کے لئے ایک مکمل نظام وضع کیا گیا ہے۔ معذور افراد کی جانب سے موصول شدہ درخواستوں کی مقامی سطح پر جانچ پڑتال کے بعد ویل چیئرز فراہم کی جاتی ہیں۔اس کے علاوہ معذور افراد کے لئے  انڈور سپورٹس فیسٹولز  بھی منعقد کئے جاتے ہیں،جس میں ہزاروں معذور افراد مختلف کھیلوں میں بھرپور شرکت کرتے ہیں۔ ایسی تقریبات کے انعقاد سے جہاں کھیلوں کو فروغ مل رہا ہے  وہیں معذور افراد میں سے احساسِ محرومی کو بڑی حد تک کم کرنے میں مدد ملی ہے۔الخدمت فاؤنڈیشن کو خصوصی افراد کی فلاح و بہبود کے اس کام میں ویل چیئرز تیار کرنے والی نامور امریکی فلاحی تنظیم فری ویل چیئر مشن کاتعاون حاصل ہے۔ فری ویل چیئر مشن ترقی پذیر ممالک میں معذور افراد کے لیے مفت ویل چیئرز مہیا کرتی ہے۔ یہ تنظیم اب تک دنیا بھر کے 94 ترقی پذیر ممالک کے 13لاکھ معذور افراد میں ویل چیئرز تقسیم کرچکی ہے۔ الخدمت وسطی پنجاب کے صدر اکرام الحق سبحانی نے بتایا کہ الخدمت فاؤنڈیشن نے ضلع اوکاڑہ میں سروے کے بعد وہاں موجود تمام معذور افراد کو ویل چیئرز فراہم کرنے کا منصوبہ بھی بنایا ہے۔ جس کے تحت وہاں موجود کوئی بھی مستحق معذور فرد ویل چیئر کے حصول کے لئے درخواست دے سکتا ہے۔ جس کو ترجیحی بنیادوں پر جلد از جلد ویل چیئر فراہم کردی جائے گی۔ہر سال پاکستان سمیت دنیا بھر میں3دسمبر کو معذور افراد کا عالمی دن منایا جاتا ہے،اس دن کو منانے کااعلان 1992ء میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی ایک قرارداد کے ذریعے کیا گیا تھا۔یہ دن منانے کا مقصد معاشرے کے تمام شعبوں میں معذور افراد سے اظہار یکجہتی کرنا، انھیں درپیش مسائل کواُجاگر کرنا، ان کے حقوق اور فلاح و بہبود کو فروغ دینا، ان کی افادیت پر زور ڈالنا اور انھیں کسی بھی طرح کے احساسِ کمتری سے بچاکر عام افرادکی طرح زندگی گزارنے کا حوصلہ دینا ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri