پاکستان

الخدمت کا ترکیہ اور شام کے زلزلہ متاثرین کیلئے 50 کروڑ روپے امداد کا اعلان

لاہور: الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان نے ترکیہ اور شام کے زلزلہ متاثرین کے لیے 50 کروڑ روپے سے امدادی پیکج کا اعلان کردیا۔اس بات کا اعلان الخدمت فاؤنڈیشن

لاہور: الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان نے ترکیہ اور شام کے زلزلہ متاثرین کے لیے 50 کروڑ روپے سے امدادی پیکج کا اعلان کردیا۔اس بات کا اعلان الخدمت فاؤنڈیشن کے ذمہ داروں کی جانب سے لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کیا گیا۔ ان میں سیکریٹری جنرل وقاص جعفری، الخدمت گلوبل کے مینجنگ ڈائریکٹر شاہد اقبال اور سینیئر منیجر میڈیا ریلیشنز شعیب ہاشمی موجود تھے۔وقاص جعفری نے کہا کہ الخدمت نے امدادی سرگرمیوں کو تیز کرنے کے لیے ”قرض بھی۔۔۔ فرض بھی“ مہم کا آغاز کردیا ہے، الخدمت پاکستان کی جانب سے ترکیہ اور شام کے زلزلہ متاثرین اور مصیبت زدہ بہن بھائیوں کی مدد کے لیے 50 کروڑ روپے سے امدادی سرگرمیوں کا آغاز کردیا ہے جس میں 6200 خیمے، 25000 کمبل، 10000 ٹرپولین شیٹس اور 300 ٹن کھانے پینے کا سامان ترکیہ اور شام روانہ کیا جا رہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ زلزلے کے فورا بعد سے الخدمت کی جانب سے ترکیہ اور شام میں پارٹنر تنظیموں کی مدد سے پکے ہوئے کھانے، فوڈ پیکیج، گرم کپڑوں، خیموں، بستروں اور کمبلوں کی فراہمی جاری ہے۔الخدمت گلوبل کے منیجنگ ڈائریکٹر شاہد اقبال نے کہا کہ الخدمت فاو?نڈیشن پاکستان کے نائب صدر محمد عبد الشکور امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کے لیے ترکی اور شام کے دورے پر ہیں اور وہاں ترک حکومت، رفاعی اداروں، پاکستانی طلبہ اور بزنس کمیونٹی کے ہمراہ امدادی سرگرمیوں میں حصہ لے رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri