پاکستان

الیکشن دور دور تک نظر نہیں آرہے اور عمران خان بھی نہیں چاہتے، فیصل واوڈا

190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل سے سب سے زیادہ فیض حمید نے فائدہ اٹھایا، فیصل واوڈا

سابق وفاقی وزیر اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رہنما فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ الیکشن دور دور تک نظر نہیں آ رہے اور عمران خان بھی نہیں چاہتے، الیکشن نظر نہیں آ رہے، اس لیے عمران خان ٹکٹ نہیں دے رہے۔فیصل واوڈا نے کہا کہ عمران خان سے میرا اختلاف ان کی ذات کو بچانے کےلیے تھا، عمران خان کے قریب سانپ، جو 2 خاص ہیں انہیں ان سے زندگی کے لالے پڑ سکتے ہیں، میں سمجھتا ہوں کہ عمران خان کو ابھی بھی کسی سے خطرہ نہیں۔فیصل واوڈا نے کہا کہ ہمیشہ کھل کر خان کو کہتا تھا کہ فلاں بےایمان ہے، کرپٹ ہے، آج بھی عمران خان کو نہیں معلوم کہ ان کے ایڈوائزر ان سے کیا کام کروا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں عمران خان کو کسی سے ایک فیصد بھی خطرہ نہیں، عمران خان بار بار کہہ رہے ہیں کہ کوئی مارنا چاہتا تو اس سے دوسرا ملک فائدہ اٹھا سکتا ہے، پی ٹی آئی میں کبھی مار دھاڑ نہیں تھی ہم اس کے خلاف تھے، ہم لوگ الطاف حسین کی دہشتگردی کیخلاف کھڑے ہوئے تھے آج ہم وہی کر رہے ہیں۔فیصل واوڈا نے کہا کہ یہ ناممکن ہے کہ کوئی اسٹیبلشمنٹ کی سپورٹ کے بغیر پاور میں آجائے گا، پی ٹی آئی کو بھی اسٹیبلشمنٹ ہی لائی جیسے ن لیگ و دیگر کو لائی تھی۔انہوں نے کہا کہ عمران خان پر جب مشکل وقت آتا ہے وہ لوگ نظر نہیں آتے جو پریس کانفرنس کرتے ہیں، عمران خان کے قریب لوگ بیرونی ایجنسیوں سے رابطے میں ہیں پتا لگایا جائے۔ ان قریب لوگوں کے ہوتے ہوئے عمران خان کی زندگی کو خطرہ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے