پاکستان خاص خبریں

الیکشن کب ہوں گے؟، حکومت نے اعلان کر دیا

الیکشن کب ہوں گے؟، حکومت نے اعلان کر دیا

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ چاہے کتنا بھی عمران خان رو لیں الیکشن ان کی مرضی سے نہیں ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا کہ سیلاب کی وجہ سے لوگ پہلے سے سڑکوں پر ہیں، عمران خان جلسے کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں یہ اقتدار کیلئے اندھے ہو چکے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن زبردستی رونے چیخنے اور پیٹنے سے نہیں ہو نے والا۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان کان کھول کے سُن لیں الیکشن 2023ان کی مرضی سے نہیں ہونے والا، سیلاب میں ڈوبے ملک کی حالت دیکھیں، عمران خان زہریلی انا میں ڈوبے ہوئے ہیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران صاحب، لاڈلا بن کر “زور زبردستی” کی آپ کو عادت ہو گئی ہے، قانون کو ہاتھ میں لیا تو قانون نافز کرنے والے ادارے حرکت میں آئیں گے، پھر آپ چیخیں گے، روئیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کا اصلیت عوام کے سامنے آچکی ہے، اصل مسئلہ یہ ہے کہ عوام کو عمران خان کے فارن ایجنٹ ہونے اور ممنوعہ فنڈنگ کا پتا چل گیا ہے، عوام کو خیرات کے پیسے ذاتی خرچ کیلئے استعمال کرنے والے عمران خان کا پتا چل گیا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی اور الیکشن 2023ء میں ہی ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri