امیر جماعت اسلامی اسلام آباد نصر اللہ رند ھاوا نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کا بار بار التواء غیر جمہوری اور غیر آئینی عمل ہے، عجلت میں نیا ترمیمی قانون لاکر عوام سے حقِ رائے دہی چھیننا غیر جمہوری اقدام ہے،وفاقی حکومت اور الیکشن کمیشن اسلام آبادمیں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں،انھوں نے کہا انتخابی عمل میں بار بار التواء جمہوریت اور جمہوری عمل کے لیے نقصان دہ ہے۔ حکمران اتحادخوف اور فسطائیت کا راستہ چھوڑ کر عوام کو حقِ رائے دہی کا آئینی حق استعمال کرنے دیں،گراس رْوٹ لیول پر عوام کو شراکت اقتدار سے محروم رکھنا آئین و قانون سے انحراف اور عوام دشمنی ہے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے یو نین کو نسل لو ہی بھیر میں منعقدہ کار نر میٹنگ سے خطاب کر تے ہو ئے کیا۔اس موقع پر ناظم زون ملک عبد العزیز، ہماء ایوب اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ نصر اللہ رند ھاوا نے کہابجلی،گیس، پیٹرول کی قیمتوں میں آئے روز اضافہ کرنے کے باوجود حکمرانوں کے اخراجات پورے نہیں ہورہے تو اب منی بجٹ کے ذریعے مزید ٹیکس لگانے کی تیاری ہورہی ہے،موجودہ حکومت کی آٹھ ماہ کی کارکردگی میں مہنگائی،بیروزگاری، بدامنی اور مخالفین کو کچلنے کے سوا کچھ بھی نہیں ہے، آئی ایم ایف کی مزید شرائط تسلیم کرنے سے ملک کو نہیں بلکہ کرپٹ حکمرانوں کو فائدہ اور عوام کی زندگی مزید اجیرن ہوجائے گی، انھوں نے کہا حکمران ہوش کے ناخن لیں اور عوام کو سڑکوں پر نکلنے پر مجبور کرنے کی بجائے مہنگائی کے جن کو بوتل میں بند کرنے کیلئے مؤثر اقدامات کیئے جائیں،اشیائے خورونوش،ادویات کی قیمتوں میں کمی کی جائے۔
خاص خبریں
علاقائی
الیکشن کمیشن اسلام آبادمیں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔ نصرا للہ رند ھاوا
- by Daily Pakistan
- جنوری 7, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 988 Views
- 2 سال ago