اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں 31دسمبر کو شیڈول بلدیاتی انتخابات ملتوی کردیئے۔چیف الیکشن کمشنرکی سربراہی میں الیکشن کمیشن میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔وفاقی ح کومت کی جانب سے ایڈووکیٹ جہانگیر جدون اور سابق اٹارنی جنرل ا شتراوصاف پیش ہوئے اور اسلام آباد کی یونین کونسلز میں اضافے کے حق میں دلائل دیئے۔اشتراوصاف نے کہا کہ اسلام آباد کی آبادی میں اضافے کے باعث یوسیز کی تعداد میں اضافہ کیا گیا اس سے قبل یونین کونسلز کی تعداد50سے بڑھا کر 101کی گئی تھی اب یونین کورنسلز کی تعداد بڑھا کر125کی گئی ہے۔ممبر نثار درانی نے کہا کہ جون میں یونین کونسلز کی تعداد101کی گئی،6ماہ کے اندر اسلام آباد کی آبادی کیسے اتنی بڑھ گئی؟ممبر نثار درانی نے کہاکہ جون میں یونین کونسلز کی تعداد101کی گئی،6ماہ کے اندر اسلام آباد کی آبادی کیسے اتنی بڑھ گئی؟ممبر ای سی پی اکرام اللہ خان نے کہا کہ ہمارے ریکارڈ کے مطابق اسلام آباد کی آبادی میں اتنا اضافہ نہیں ہوا۔بابر اعوان نے الیکشن31دسمبر کو کرانے کیلئے زور دیتے ہوئے کہا کہ 3دن قبل بلدیاتی انتخابات نہ کرائیں یہ آئین کے ساتھ مذاق ہے جو مرضی قانون لے آئیں الیکشن کمیشن31دسمبر کو بلدیاتی انتخابات کرائے۔
خاص خبریں
الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کردیئے
- by Daily Pakistan
- دسمبر 27, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 545 Views
- 2 سال ago