پاکستان

الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کردیئے

الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کردیئے

الیکشن کمیشن نے اپوزیشن کی درخواست پر خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کر دیے اور اس حوالے سے حکم نامہ جاری کر دیا گیا۔ پارلیمنٹ کے ایوان بالا سینیٹ کی 30 خالی نشستوں کے لیے قومی، پنجاب اور سندھ اسمبلیوں میں پولنگ جاری ہے جب کہ خیبرپختونخوا میں بھی پولنگ جاری ہے۔ صورتحال سنگین تھی۔خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات کے لیے پولنگ مقررہ وقت پر صبح 9 بجے شروع نہ ہوسکی جب کہ سینیٹ انتخابات کے لیے انتظامات مکمل اور انتخابی عملہ بھی موجود تھا۔خیبرپختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن ارکان نے سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست جمع کرادی۔انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست اپوزیشن کے احمد کریم کنڈی کی جانب سے صوبائی الیکشن کمشنر کو جمع کرائی گئی جس میں مو¿قف اختیار کیا گیا کہ ہمارے 25 ارکان نے ابھی تک حلف نہیں اٹھایا اس لیے الیکشن ملتوی کیا جائے۔اپوزیشن کی درخواست پر صوبائی الیکشن کمشنر نے چیف الیکشن کمشنر سے رابطہ کیا تھا جب کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور بھی صوبائی اسمبلی پہنچے تھے جہاں انہوں نے سینیٹ انتخابات کے حوالے سے اراکین سے مشاورت کی۔الیکشن کمیشن نے اپوزیشن کی درخواست پر انتخابات ملتوی کر دیئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے