پاکستان

الیکشن کمیشن نے صدارتی الیکشن کا شیڈول جاری کردیا

الیکشن کمیشن نے صدارتی الیکشن کا شیڈول جاری کردیا

الیکشن کمیشن نے صدارتی الیکشن کا شیڈول جاری کردیا۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے صدارتی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا۔الیکشن کمیشن کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق ملک میں صدارتی انتخاب 9 مارچ کو ہوگا، 2 مارچ کو کاغذات نامزدگی دوپہر 12 بجے سے پہلے جمع کرائے جاسکتے ہیں۔انتخابی شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی 4 مارچ کو صبح 10 بجے ریٹرننگ آفیسر چیک کریں گے، کاغذات نامزدگی 5 مارچ کو دوپہر 12 بجے واپس لیے جا سکیں گے۔الیکشن کمیشن کے مطابق صدارتی امیدواروں کی فہرست 5 مارچ کو دوپہر ایک بجے آویزاں کی جائے گی اور صدارتی انتخاب 9 مارچ کو ہوگا۔شیڈول کے مطابق صدارتی انتخاب کے لیے پولنگ پارلیمنٹ ہاو¿س اور چاروں صوبائی اسمبلیوں میں ہوگی۔ آئین کے مطابق صدارتی انتخاب کا ریٹرننگ افسر چیف الیکشن کمشنر ہوتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے