پاکستان خاص خبریں

الیکشن کمیشن نے ملک بھر کے انتخابی حلقوں کے نتائج کا اعلا ن کردیا

الیکشن کمیشن نے ملک بھر کے انتخابی حلقوں کے نتائج کا اعلا ن کردیا

الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں قومی اور صوبائی اسمبلی کے 852 حلقوں کے غیر حتمی نتائج کا اعلان کر دیا۔الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں تین حلقوں میں انتخابات ملتوی کر دیے، تین حلقوں کے نتائج روک لیے۔الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی 264 جنرل نشستوں کے غیر حتمی نتائج جاری کر دیئے۔قومی اسمبلی کی 264 نشستوں میں سے آزاد امیدوار 101، مسلم لیگ (ن) 75 اور پیپلز پارٹی 54 نشستوں کے ساتھ آگے ہیں، متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان 17، جمعیت علمائے اسلام (پاکستان) نے 4 نشستیں حاصل کیں۔ جبکہ پاکستان مسلم لیگ نے 3 نشستیں حاصل کیں۔استحکام پاکستان پارٹی (IPP) اور بلوچستان نیشنل پارٹی (BNP) نے بھی 2-2 نشستیں حاصل کیں، مجلس وحدت المسلمین (MWM) پاکستان، پاکستان مسلم لیگ (ضیائ)، پشتون خوا نیشنل عوامی پارٹی، بلوچستان عوامی۔ پارٹی، نیشنل پارٹی اور پشتونخوا ملی عوامی پارٹی نے ایک ایک نشست جیتی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے