خاص خبریں

امریکا اور ایران کے درمیان جامع امن معاہدہ ہوجائیگا: امریکی مندوب

امریکا اور ایران کے درمیان جامع امن معاہدہ ہوجائیگا: امریکی مندوب

واشنگٹن: امریکی مندوب برائیمشرق وسطی اسٹیو وٹکوف نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان جامع امن معاہدہ ہو جائیگا لیکن مستقبل میں ایران کویورینیئم افزودہ کرنینہیں دیں گے۔ اسٹیو وٹکوف نے کہا کہ ایرانی جوہری تنصیبات پر امریکی حملے کا مقصد ایران کو یورینئیم کی افزودگی سیروکنا تھا۔
امریکی مندوب برائیمشرق وسطی نے مزید کہا کہ مستقبل میں کسی بھی معاہدیکے تحت ایران کو یورینیئم افزودگی کاحق نہیں ملیگا اور ایران کو یورینیئم افزودہ نہیں کرنے دیں گے۔
واضح رہے کہ 3 روز قبل امریکا نے ایران کی 3 جوہری تنصیبات پر بم باری کی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بتایا کہ امریکی طیاروں نے فردو، نطنز اور اصفہان جوہری سائٹس کو نشانہ بنایا تھا اور ایران کی جوہری تنصیبات ختم کرنے کا دعوی کیا تھا۔تاہم ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری رہنے والے 12 روزہ تنازع میں صدر ٹرمپ نے منگل کیر وز جنگ بندی کا اعلان کیا۔
صدر ٹرمپ نے دونوں فریقین سے جنگ بندی کی خلاف ورزی نہ کرنے کی اپیل کی لیکن دونوں جانب سے خلاف ورزی پر امریکی صدر سخت ناراض دکھائی دیے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے