ورجینیا: امریکا میں ایک لائبریری سے نکلوائی گئی کتاب 43 تقریباً سال بعد واپس لوٹا دی گئی۔امریکی ریاست ورجینیا کی نیو پورٹ نیوز پبلک لائبریری نے ایک انسٹاگرام پوسٹ میں بتایا کہ لائبریری کے گریسم لائبریری برانچ میں موجود ’ریٹرن ڈراپ باکس‘ میں یہ غیر معمولی دریافت حال ہی میں ہوئی۔اے جے پی ٹیلر کی کتاب ’ہاؤ وارز بِگن‘ 23 مارچ 1980 کو واپس کی جانی تھی۔لائبریری کے عملے کو کتاب کے ساتھ کوئی بھی ایسی چیز موصول نہیں ہوئی جس سے یہ معلوم ہو سکے کہ کتاب کی واپسی میں تاخیر کیوں ہوئی۔
دلچسپ اور عجیب
امریکا میں لائبریری کو 43 سال بعد کتاب لوٹا دی گئی
- by Daily Pakistan
- فروری 6, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 600 Views
- 2 سال ago