امر یکا نے سازش سے عمران خان کی حکومت گرانے کا دعویٰ پھر مسترد کردیا۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں عمران خان کی حکومت کے خاتمے میں امریکا کا کوئی کردار نہیں۔ غلط اور جھوٹی اطلاعات کے جواب میں درست معلومات دے سکتے ہیں۔
نیڈ پرائس کا کہنا تھا کہ پراپیگنڈے کو تعلقات کی راہ میں رکاوٹ نہیں بننے دیں گے۔ خوشحال پاکستان امریکا کے مفاد میں ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان اہم شراکت داری ہے۔ ہمارے مشترکہ مفاد میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔ پُرامن، آئینی اور جمہوری اقدار کو برقرار رکھنے کی قدر کرتے ہیں۔
افغانستان سے متعلق ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ افغانستان کو دوبارہ دہشت گردوں کی پناہ گاہ نہیں بننے دیں گے۔ دوحا معاہدے میں طالبان نے یقین دلایا تھا کہ وہ دہشت گردوں کو پناہ نہیں دیں گے حال ہی میں دوحا میں طالبان سے دوبارہ بات چیت ہوئی ہے۔
پاکستان
امریکہ کا عمران خان کو جوابی وار، حکومت گرانے کا دعویٰ مسترد
- by Daily Pakistan
- نومبر 1, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 414 Views
- 3 سال ago