علاقائی

امریکی سفارتکار کا دورہ خیبرپختون خوا، ایف سی اور پولیس آئی جیز سے ملاقات

امریکی سفارتکار کا دورہ خیبرپختون خوا، ایف سی اور پولیس آئی جیز سے ملاقات

پشاور: پاکستان میں امریکہ کے ڈپٹی چیف آف مشن اینڈریو شُوفر نے 25 سے 26ستمبر تک پشاور کا دورہ کیا۔اُن کے دورے کا مقصد سرحدوں کی حفاظت کے سلسلہ میں امریکی عزم کی تجدید کرنا اور خیبر پختونخوا میں سرحد پار دراندازی کی روک تھام اور عسکریت پسندی کے خلاف جنگ میں پاکستان کیلئے امریکی حمایت کا اعادہ کرنا تھا۔ڈی سی ایم شُوفر نے اپنے دورے کے دوران تاریخی قلعہ بالاحصار میں فرنٹیئر کور کے انسپکٹر جنرل سے ملاقات کی اور اس دوران انہوں نے رات کی تاریکی میں آپریشن کی استعداد کار میں اضافہ کے لیے ایف سی کے لیے ڈھائی لاکھ ڈالر مالی کا ایک منصوبہ شروع کرنے کا اعلان کیا۔ڈی سی ایم شُوفر نے آئی جی پولیس اختر حیات سے بھی ملاقات کی اور ساڑھے تین لاکھ ڈالر مالیت کا حفاظتی اور سیکورٹی سامان اُن کے حوالے کیا۔ڈی سی ایم شوفر نے نئےضم شدہ اضلاع میں یو ایس ایڈ پروگرام سے مستفید ہونے والے نوجوانوں، خواتین، اقلیتوں اور خُصوصی افرادکے ساتھ گول میز کانفرنس میں بھی شرکت کی۔ڈی سی ایم شوفر نے وہاں سلائی مشینیں اور شمسی توانائی سے چلنے والے پنکھے تقسیم کیے۔شوفر نے خیبر پختونخوا کی تاجر برادری، انٹر پرینیوئرز ، اکنامک زون ڈیولپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی کے نمائندو ں اور کے پی انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے عہدیداروں سے بھی ملاقاتیں کیں۔ وہ مختصر وقت کیلئے نیشنل انکیوبیشن سنٹر میں بھی رُکے۔وہ تاریخی عبادتگاہ سینٹ جونز کیتھڈرل بھی گئے اور وہاں بشپ ہمفرےسرفراز پیٹرز کے ساتھ بات چیت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے