پاکستان خاص خبریں دنیا

امریکی سفیر کی اسلام آباد میں چیئرمین سینیٹ سے ملاقات،پاکستان کی امداد جاری رکھنے کا عزم

امریکی سفیر کی اسلام آباد میں چیئرمین سینیٹ سے ملاقات،پاکستان کی امداد جاری رکھنے کا عزم

امریکی سفیر کی اسلام آباد میں چیئرمین سینیٹ کی رہائش گاہ آمد۔ چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی ملاقات۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیئرمین سینیٹ نے مختلف شعبوں میں پاکستان کے ساتھ تعاون اور اشتراک کار  پر امریکی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔ چیئرمین سینیٹ نےسیلاب متاثرین کی امداد پر بھی امریکی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔ ملاقات میں  باہمی تعلقات کے فروغ پر بات چیت سمیت تجارتی روابط میں اضافے پر زور دیا گیا۔
پاکستان اور امریکہ کے درمیان کثیر الجہتی نوعیت کے تعلقات کئی دہائیوں پر محیط ہیں۔ چیئرمین سینیٹ
چیئرمین سینیٹ نے بلوچستان میں سیلابی صورت حال میں یو ایس ایڈ کی سیلاب متاثرین کے لیے امداد کو سراہا۔ یوایس ایڈ کے ساتھ مل کر بلوچستان کے دور افتادہ علاقوں میں کمیونٹی ڈیویلپمنٹ کا کام قابل تعریف ہے، مزید کام کرنے کی ضرورت ہے چیئرمین سینیٹ نے پاکستان، امریکہ دوطرفہ تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانے پر زور دیا۔ انھوں نے کہا کہ صحت، تعلیم اور موسمیاتی تبدیلیوں اور دیگر شعبوں میں تعاون ناگزیر ہے۔امریکہ پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے۔بلوچستان گوادر بندرگاہ کی وجہ سے سرمایہ کاری کےلیے ایک پرکشش مقام بن کر ابھر رہا ہے۔ اس موقع پر امریکی سفیر نے کہا کہ قدرتی آفات سے  نمٹنے کے لیے پاکستان کی امداد جاری رکھیں گے۔امریکہ، پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے