مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ انتخابات پرامن طریقے سے ہوں گے۔ اسلام آباد میں نگراں وفاقی وزیر گوہر اعجاز کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ آج 6 فروری ہے اور پرسوں انتخابات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حلف اٹھاتے وقت کہا تھا کہ الیکشن کمیشن نے کرانا ہے ہم ان کی حمایت کریں گے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نگراں وزیر داخلہ گوہر اعجاز نے کہا کہ 2018 میں 666 افراد جان کی بازی ہار گئے، کوشش کی جا رہی ہے۔ کہ جانوں کے ضیاع کے بغیر پرامن انتخابات ہوں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں الیکشن کا ماحول شور سے بھرا ہوا ہے، لگتا نہیں کہ کوئی سیاسی جماعت کسی دوسری سیاسی جماعت سے دشمنی کر رہی ہے۔ گوہر اعجاز کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں بھی دورہ کیا،وہاں بھی امیدواران کے درمیان کسی قسم کا تناﺅ نہیں ، سکیورٹی فراہم کی جائیگی ۔
خاص خبریں
انتخابات پرامن طریقے سے منعقد ہونگے ، مرتضیٰ سولنگی
- by Daily Pakistan
- فروری 6, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 366 Views
- 12 مہینے ago