لاہور: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ انتخابات اعلیٰ عدلیہ کی مقرر کردہ تاریخ پر ہوںگے ۔ عمران خان کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں ٹکٹوں کی تقسیم اور انتخابی مہم سے متعلق بھی مشاورت کی گئی ۔اس موقع پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ انتخابات اعلیٰ عدلیہ کی مقرر کردہ تاریخ پر ہونگے ، حالات یہ ہیں کہ حکومت سپریم کورٹ کا فیصلہ نہیں مانتی انہوں نے کہا کہ جب تک طاقتور حکومت نہیں آتی یہ نظام ٹھیک نہیں کرسکتی نامعلوم افراد لوگوں کو اٹھاتے ہیں کوئی پوچھنے والا نہیں ، سکیورٹی کی وجہ سے احتیاط کررہاہوں
پاکستان
انتخابا ت اعلیٰ عدلیہ کی مقرر کردہ تاریخ پر ہوں گے ، عمران خان
- by Daily Pakistan
- اپریل 23, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 895 Views
- 2 سال ago