کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی معروف ماڈل و اداکارہ انمول بلوچ نے کہا کہ میرے بہت سے رشتے آتے ہیں لیکن میں مسترد کر دیتی ہوں ، اب تک آنیوالے بیشتر رشتے آبائی علاقے سے تھے اور اب مجھے نہیں لگتا کہ وہاں رہ سکتی ہوں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی اداکارہ انمول بلوچ نے ساجد حسن کے انٹرویو میں اپنے اہل خانہ ، کیرئیر اور شادی متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں پہلی بارشوبز انڈسٹری میں محسن مرزا نے اداکاری میں چانس دی
ایک سوال کے جواب میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ” میرے خاندان میں کسی فرد کا تعلق شوبز سے نہیں ہے اور والد امریکی سفارت خانے کی ملازمت سے ریٹائرڈ ہوئے ہیں”۔اداکارہ نے بتایا کہ وہ شمالی سندھ کے ضلع کشمور سے تعلق رکھتی ہیں۔شادی پر پوچھے گئے سوال پر اداکارہ کا کہنا تھا کہ انکے لئے بہت رشتے آتے ہیں جو کہ ۔
سے انکے کزنز کے ہیں ،جنہیں وہ مسترد کرتی رہتی ہیں۔ تمام کے تمام گاؤں سے تعلق رکھتی ہیں
اداکارہ نے کا مزید کہنا تھا کہ "رشتوں سے اس لئے منع کرتی ہوں کیونکہ گاؤں واپس نہیں جا نا چاہتیں”۔ماڈل و اداکارہ کا کہنا تھا کہ” وہ شادی کے لیے کوئی ٹائم فریم نہیں دے سکتیں، ان کی شادی ابھی بھی ہوسکتی ہے
اس میں دو سال بھی لگ سکتے ہیں اور اس میں 10 سال کا عرصہ بھی لگ سکتا ہے”۔ انمول بلوچ نے کہا کہ” ایسی بات نہیں کہ انہیں مرد پسند نہیں، مرد بھی اچھے انسان ہوتے ہیں اور ان کے خیال میں 60 فیصد مرد حضرات اچھے ہوتے ہیں”