متحدہ عرب امارات میں تیرہ جنوری کو اپنے افتتاحی سیزن کا آغاز کرنے والی انٹرنیشنل لیگ ٹی ٹونٹی کا آفیشنل نام ڈی پی ورلڈ انٹرنیشنل ٹی ٹونٹی لیگ ہو گا جس کے لئے لیگ اور ڈی پی ورلڈ کے درمیان پانچ سالہ معاہدہ طے پا گیا ہے ۔لیگ میں چھ ٹیمیں ، چوراسی بین الاقوامی اور چوبیس مقامی کھلاڑی ابوظبی ، دبئی اور شارجہ میں کھیلے جانے والے چونتیس میچز میں شامل ہوں گے ۔لیگ کا اختتام بارہ فروری کو ہو گا اس حوالے سے خالد الزرونی چیئرمین آئی ایل ٹی ٹونٹی نے کہا کہ ڈی پی ورلڈ کی بطور ٹائیٹل اسپانسرشمولیت انتہائی خوش آئند ہے ڈی پی ورلڈ مختلف کھیلوں کے فروغ کے لئے مشہور ہے اور اس سے قبل بھی بہت سے ایونٹس میں بطور ٹائیٹل اسپانسر آ چکا ہے جو ایک خوش کن عمل ہے مقامی کھیلوں کے ایونٹس میں ہائی پروفائل کمپنیز کی اشتراکیت سے یقینا کھیلوں کی ترویج کا عمل جاری رہتا ہے انٹرنیشنل ٹی ٹونٹی لیگ میں ڈی پی ورلڈ جیسے بڑے برانڈ کی شمولیت قابل تحسین اور فائدہ مند ہے جس کے لئے ہم ان کے مشکور ہیں اور پر امید ہیں کہ لیگ کا افتتاحی ایڈیشن ایک یادگار اور مثالی ہو گا ۔سی ای او ڈی پی ورلڈاور منیجنگ ڈائریکٹر جافزا محترم عبداللہ بن دمیتھن کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ امارات میں بین الاقوامی معیار کے ایونٹس جن میں جدت اور مختلف کمیونٹیز کی شمولیت ہو، کا انعقاد اہمیت کا حامل ہے ۔ کرکٹ ایک مقبول کھیل ہے جو مختلف قومیتوں کو یکجا کرتا ہے اور دنیا بھر میں دیکھا جاتاہے ۔ نئے انداز اور دورجدید کے تقاضوں کے مطابق بین الاقوامی اصولوں کو مد نظر رکھتے ہوئے انٹرنیشنل لیگ ٹی ٹونٹی کا آغازپر مسرت ہے جوخطے میں کرکٹ کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرئے گی اور یقینا اپنی انفرادی پہچان بھی بنائے گی ڈی پی ورلڈ کی لیگ کے ساتھ اشتراکیت خوش آئند اور لیگ کے طے شدہ مقاصد کی تکمیل کے لئے اہم ہے یقینا شائقین کرکٹ کے لئے یہ لیگ یادگار ثابت ہو گی واضح رہے کہ ڈی پی ورلڈ بین الاقوامی سمارٹ اینڈ ٹو اینڈ سپلائی چین سلوشنز فراہم کرنے والا ادارہ ہے جوستانوے ہزار افراد پر مشتمل اٹھہتر ممالک کے درمیان باہم روابط فراہم کرتا ہے اور انٹرینشنل لیگ ٹی ٹونٹی آئی سی سی سے منظور شدہ لیگ ہے۔ افتتاحی ایڈیشن کا آغاز شاندار افتتاحی تقریب جس میں بھارتی گلوکار بادشاہ اور مشہور گلوکار جیسن ڈیرولو پرفارمنس سے ہو گا جس کے بعد دبئی کیپیٹلز اور ابوظبی نائٹ رائیڈز کے درمیان لیگ کا پہلا میچ تیرہ جنوری کودبئی کے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا او لیگ کا فائنل بارہ فروری اسی کرکٹ اسٹیڈیم ہوگا
کھیل
انٹرنیشنل لیگ ٹی ٹونٹی کا آفیشنل نام ڈی پی ورلڈ انٹرنیشنل ٹی ٹونٹی لیگ ہو گا
- by Daily Pakistan
- دسمبر 16, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 565 Views
- 2 سال ago