خاص خبریں

انٹر نیٹ چلے یا نہ الیکشن مینجمنٹ سسٹم چلتا رہے گا، الیکشن کمیشن

انٹر نیٹ چلے یا نہ الیکشن مینجمنٹ سسٹم چلتا رہے گا، الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کے حکام نے کہا ہے کہ انٹرنیٹ آن یا آف ہو سکتا ہے تاہم الیکشن مینجمنٹ سسٹم کام کرتا رہے گا۔الیکشن کمیشن حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ بعض مقامات پر سیکیورٹی اور دیگر وجوہات کی بنا پر نتیجہ میں تاخیر ہوسکتی ہے تاہم اسے تبدیل نہیں کیا جاسکتا۔حکام نے کہا ہے کہ ملک بھر سے آر اوز کی لائیو لوکیشن کی مانیٹرنگ جاری ہے، پریذائیڈنگ افسران موبائل فون پر ای ایم ایس استعمال کریں گے۔بریفنگ کے دوران الیکشن کمیشن حکام کا کہنا تھا کہ فارم 45 بننے کے بعد پریذائیڈنگ افسران اسے پولنگ اسٹیشن کے باہر چسپاں کریں گے اور اس کی تصویر لے کر آر اوز کو بھیجیں گے۔حکام نے مزید کہا ہے کہ تصویر وقت اور مقام کے ساتھ موبائل کے اندر بند ہو جائے گی، انٹرنیٹ نہ ہونے کی صورت میں پریذائیڈنگ افسر فارم 45 ذاتی طور پر آر او آفس میں جمع کرائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے