خاص خبریں

اوور بلنگ اسکینڈل کی تحقیقات کیلیے وزارت توانائی نے کمیٹی تشکیل دے دی

نیپرا نے عوام پر بجلی بم گرادیا، مزید 5.62 روپے یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری

اسلام آباد: وزارات توانائی نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی جانب سے صارفین سے اوور بلنگ اسکینڈل کے معاملے کی تحقیقات کیلیے کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔تفصیلات کے مطابق وزارت توانائی نے نیپرا کی بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی اووبلنگ کے حوالے سے انکوائری رپورٹ پر پاور ڈویژن نے تحقیقات کا فیصلہ کرتے ہوئے چار رکنی کمیٹی تشکیل دے گی جو انکوائری کے ساتھ معاملات کا جائزہ بھی لے گی، جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا۔پاور ڈویژن کے مطابق سابق سیکرٹری پاور ڈویژن عرفان علی کمیٹی کی سربراہی کریں گے۔ ٹی او آرز کے مطابق کمیٹی ڈسکوز، پی آئی ٹی سی کے ڈیٹا کی بنیاد پر نیپرا رپورٹ کا جائزہ لے گی اور نیپراتحقیقات کے لیے سیمپلنگ کے طریقہ کار کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ بجلی صارفین کو ایک ماہ سےزائد کی بلنگ کے معاملے کا جائزہ لے کر بجلی کمپنیوں کے افسران، نیپرا کی تحقیقاتی ٹیم ممبران سے بھی پوچھ گچھ کی جائے گی۔پاور ڈویژن کے مطابق کمیٹی15 روز کے اندراپنی سفارشات مرتب کرکے پیش کرے گی اور ذمہ داروں کا تعقین کر کے مزید کارروائی کی سفارش بھی کرے گی۔ نوٹٰ فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ کمیٹی اراکین میں ایم ڈی نیسپاک زرگام اسحاق خان،عابد لودھی کنسلٹنٹ یو ایس ایڈ، سابق ایم ڈی این ٹی ڈی سی ڈاکٹر فیاض چودھری بھی کمیٹی میں شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے