انٹرٹینمنٹ

’اوہ مائی گاڈ 2‘ میں اکشے کمار اور پنکج ترپاٹھی کی پہلی جھلک سامنے آگئی

’اوہ مائی گاڈ 2‘ میں اکشے کمار اور پنکج ترپاٹھی کی پہلی جھلک سامنے آگئی

ممبئی: بالی وڈ کی بلاک بسٹر فلم ’اوہ مائی گاڈ‘ کے پارٹ 2 میں سپر اسٹار اکشے کمار اور پنکج ترپاٹھی کی پہلی جھلک سامنے آگئی۔ اکشے کمار نے اپنے انسٹاگرام پر نئی فلم کے دو پوسٹر جاری کیے ہیں جس میں سے ایک میں وہ لارڈ شیوا کے کردار میں موجود ہیں۔دوسرے پوسٹر میں ’سیکرڈ گیمز‘ کے اداکار پنکج ترپاٹھی کی جھلک شیئر کی گئی جو ایک ہجوم میں ہاتھ باندھ کر کھڑے ہیں۔اداکار نے اپنی پوسٹ میں اعلان کیا کہ فلم کا ٹیزر جلد آرہا ہے اور فلم کو 11 اگست کو ریلیز کیا جائے گا۔’اوہ مائی گاڈ‘ کا پہلا پارٹ 2012 میں ریلیز ہوا تھا اور اس میں اکشے کمار اور پریش راول نے مرکزی کردار ادا کیے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے