انٹرٹینمنٹ

آئمہ بیگ کنسرٹ کے دوران آگ کی زد میں آنے سے بال بال بچ گئیں

آئمہ بیگ کنسرٹ کے دوران آگ کی زد میں آنے سے بال بال بچ گئیں

پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ کنسرٹ کے دوران آگ کی زد میں آنے سے بال بال بچ گئیں۔

آئمہ بیگ کے لائیو کانسرٹ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آئمہ گانا گارہی ہیں کہ اچانک اسٹیج کے سامنے سے آگ کا شعلہ بھڑک اٹھتا ہے ۔
گلوکارہ آگ کے شعلے کے اتنے قریب تھیں کہ اگر وہ بروقت پیچھے نہ ہوتیں تو ان کا چہرہ جھلس سکتا تھا تاہم خوشقسمتی سے وہ محفوظ رہیں البتہ وہ تھوڑا گھبرائیں اور گانا روک دیا جس کے بعدمنتظمین اسٹیج پر آگئے ۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں آئمہ بیگ کے ساتھ لائیو کانسرٹ میں بدتمیزی کی ویڈیو بھی وائرل ہوئی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے