اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اکتوبر میں ترسیلاتِ زر کی تفصیلات جاری کر دیں۔اسٹیٹ بینک کے مطابق اکتوبر میں ورکرز ترسیلات 3.05 ارب ڈالرز رہیں، اکتوبر 2023 کے مقابلے میں اس اکتوبر 24 فیصد اضافی ورکرز ترسیلات موصول ہوئیں۔ستمبر کے مقابلے میں اکتوبر میں ترسیلات 7 فیصد زائد ہیں۔اسٹیٹ بینک کے مطابق سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے اکتوبر میں 76.67 کروڑ ڈالرز بھیجے، مالی سال کے ابتدائی 4 ماہ میں سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے 2.92 ارب ڈالرز بھیجے۔اکتوبر میں متحدہ عرب امارات سے 62 کروڑ ڈالرز جبکہ 4 ماہ میں 2.33 ارب ڈالرز کی ورکرز ترسیلات موصول ہوئیں۔اسٹیٹ بینک کے مطابق بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں نے مالی سال کے ابتدائی 4 ماہ میں 11.84 ارب ڈالرز بھیجے، ورکرز ترسیلات مالی سال کے ابتدائی 4 ماہ میں 35 فیصد زائد موصول ہوئیں۔رواں مالی سال کے 4 ماہ میں اوسط 2.96 ارب ڈالرز کی ورکرز ترسیلات موصول ہوئیں۔
پاکستان
معیشت و تجارت
اکتوبر میں ورکرز ترسیلات 3.05 ار ب ڈالرز رہیں ، اسٹیٹ بینک
- by Daily Pakistan
- نومبر 8, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 60 Views
- 5 دن ago