وزارت خزانہ نے بیرون ممالک قائم پاکستانی سفارتخانوں اور مشن کے ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگیوں سمیت دیگر مالی ضروریا ت پوری کرنے کیلئے فنڈز جاری کردیئے۔وزارت خزانہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بیرون ملک متعدد پاکستان مشنز اور سفارتخانوں کیلئے تیسری سہہ ماہی تک کے فنڈز وزارت خارجہ کو جاری کردیئے گئے ہیں اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ذرمبادلہ کی فراہمی کی بھی منظوری دیدی ہے۔ڈالر کی قلت کے باعث وزارت خزانہ کی جانب سے فنڈز کا اجرا روکنے کی وجہ سے بیرون ملک متعدد پاکستان مشن کے ملازمین کی تنخواہیں 4 ماہ سے بند ہونے کا انکشاف ہوا تھا، فنڈز کی قلت کے باعث درپیش مسائل کیلئے یورپ سے کئی مشن نے وزارت خارجہ کو خطوط بھی ارسال کیے تھے۔ جن میں بتایا گیا تھا کہ مشن کو پچھلے 4 ماہ میں 50 لاکھ ڈالرز کی ادائیگی نہیں ہوئی
پاکستان
معیشت و تجارت
پاکستانی سفارتخانوں اور مشن کے ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگیوں کیلئے فنڈز جاری
- by Daily Pakistan
- دسمبر 14, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 430 Views
- 2 سال ago