ممبئی: بالی وڈ اسٹار اکشے کمار اور پنکج ترپاٹھی کی نئی میگا فلم ’اوہ مائے گاڈ2‘ کا ٹریلر جاری کردیا گیا۔ ہندو دیوتا شیوا کے عقیدت مند پنکج ترپاٹھی فلم میں اپنے بیٹے کے مستقبل کو بچانے کیلئے عدالت میں ایک مشکل مقدمہ لڑتے نظر آتے ہیں۔دوسری طرف اداکارہ یامی گوتم ایک وکیل کا کردار ادا کررہی ہیں جو پنکج ترپاٹھی کا عدالت میں مقابلہ کرتی ہیں۔عدالت میں مقدمے کے دوران مشکل وقت میں اکشے کمار نمودار ہوکر پنکج ترپاٹھی کو مقدمہ جیتنے کیلئے مدد فراہم کرتے ہیں اور فلم کے ذریعے شائقین کو ایک سماجی پیغام دیا جائے گا۔فلم کو ریلیز سے قبل انڈین سینسر بورڈ کی طرف سے شدید رکاوٹ کا سامنا ہے اور انہوں نے فلم میں 35 کٹس کے ساتھ اکشے کمار کے کردار کو تبدیل کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔’اوہ مائے گاڈ2‘ کے ٹریلر نے شائقین کو فلم دیکھنے کے اشتیاق میں مبتلا کردیا ہے اور فلم 11 اگست کو ریلیز کیلئے پیش کی جائے گی۔
انٹرٹینمنٹ
اکشے کمار اور پنکج ترپاٹھی کی نئی فلم ’OMG-2‘ کا ٹریلر جاری
- by Daily Pakistan
- اگست 4, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 588 Views
- 1 سال ago