سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک مرتبہ پھر ایران کے خلاف سخت اور جارحانہ انداز اپنا لیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدارت کے لیے ریپبلکن پارٹی کے نامزد امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خاتمے کا موضوع چھیڑ دیا ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعرات کو اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ اگر وہ صدر ٹرمپ کو قتل کرتے ہیں جس کا ہمیشہ امکان رہتا ہے تو مجھے امید ہے کہ امریکا ایران کو صفحہ ہستی سے مٹا دے گا۔سابق امریکی صدر نے یہ بھی لکھا کہ اگر ایسا نہ ہوا تو امریکی قیادت کو بزدل اور بہادری سے خالی شمار کیا جائے گا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی اس پوسٹ میں کانگریس میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے خطاب کا ویڈیو کِلپ بھی لگایا گیا ہے جس میں میں نیتن یاہو نے ٹرمپ کو نشانہ بنانے والے منصوبے کے بارے میں دعوی کیا تھا کہ یہ ایران نے کیا تھا۔
دنیا
اگر مجھے قتل کیا تو امید ہے امریکہ ایران کو صفحہ ہستی سے مٹا دیگا ، ٹرمپ
- by Daily Pakistan
- جولائی 26, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 299 Views
- 5 مہینے ago