کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا ہے کہ اگر میڈیا دہشت گردوں کی پروموشن نہ کرے تو 70 فیصد دہشت گردی میں کمی ہوجائے گی۔کوئٹہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ میڈیا کی جانب سے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے دہشت گردوں کی پرموشن نہ کیا جائے تو 70فیصد دہشتگردی میں کمی ہوگی، جو چیز میڈیا پر دکھائی جائے گی اُسے سچ مانا جائے گا دہشت گردی خبر بنانے کیلئے کی جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ بعض چیزیں قومی ذمہ داری بن جاتی ہیں بلوچستان کی میڈیا نے اپنی ذمہ داری نبھا دی، دن بدن حالات بہتری کی طرف لے جانے کی کوشش کررہے ہیں، بلوچستان پسماندہ صوبہ ہے،این ایف سی ایوارڈ میں بہت کم پیسے ملتے ہیں،مالی اعتبار سے ہماری پوزیشن کمزور ہے لیکن پولیس کی بہتری کیلئے ہر ممکن کوشش کررہے ہیں، اگر یہاں حالات خراب ہوں گے تو پورے ملک پر اسکے اثرات مرتب ہوں گے۔عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ کہ امید اور اللہ پر بھروسہ ہے کہ اپنی ذمہ داری نبھاو?ں گا اور اُسے ادا کرنے کی کوشش کررہا ہوں۔وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ ریکوڈک منصوبہ کیس بین الاقوامی عدالت میں ہار چکے تھے لیکن ہارے ہوئے کیس میں اپنا حصہ لینا ہماری بڑی کامیابی ہے، یہاں کی معدنیات بارے صحیح فیصلے لیا جائے تو ہمیں آئی ایم ایف کی طرف نہیں دیکھنا پڑے گا، پاکستان کی تاریخ میں 8 ارب ڈالر جتنا بڑا معاہدہ نہیں ہوا ہوگا۔
پاکستان
اگر میڈیا دہشت گردوں کی پروموشن نہ کرے تو 70 فیصد دہشت گردی میں کمی ہوجائے گی، وزیراعلیٰ بلوچستان
- by Daily Pakistan
- فروری 9, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 516 Views
- 2 سال ago