معیشت و تجارت

اگلے مالی سال بھی سپر ٹیکس وصولی کے خاتمے کا امکان نہیں

عالمی معیشت کی وجہ سے پاکستان میں مہنگائی بڑھی، گورنر اسٹیٹ بینک

اسلام آباد: حکومت نے ابھی تک امیروں پر 10 فیصد تک عائد کردہ سپر ٹیکس واپس لینے کا کوئی منصوبہ تشکیل نہیں دیا ہے اور امکان ہے کہ بزنس کمیونٹی سے کیے گئے وعدوں کے برعکس حکومت اگلے سال سپر ٹیکس وصول کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ایف بی آر کے ذرائع نے ایکسپریس ٹریبیون کو بتایا کہ اس وقت امیر افراد اور کمپنیوں سے ایک سے 10 فیصد تک سپر ٹیکس وصولی کا فیصلہ واپس لینے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے، تاہم حتمی فیصلہ سیاسی قیادت کرے گی۔دوسری جانب ریفارم اینڈ ریونیو موبیلائزیشن کمیشن نے سپر ٹیکس کو انکم ٹیکس کے سیکشن 147 کا حصہ بنا کر دو قسطیں ایڈوانس میں وصول کرنے کی سفارش کردی ہے، شخصی آرگنائزیشنز اور کمپنیز کے درمیان تواز ن قائم کرنے کے لیے کمیشن نے پیشہ وارانہ خدمات فراہم کرنے والوں کو چھوڑ کر شخصی آرگنائزیشنز اور سول پروپرائیٹرز پر 10 فیصد تک سپر ٹیکس لگانے کی تجویز پیش کی ہے۔اپنی بجٹ تقریر میں اس وقت کے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے بڑی فرمز پر صرف ایک بار ایک سے 10 فیصد تک سپر ٹیکس عائد کرنے کا اعلان کیا تھا، وزیراعظم شہباز شریف نے بھی اس وعدے کا اعادہ کیا تھا، تاہم ایکسپریس ٹریبیون نے اس وقت بھی یہ رپورٹ کیا تھاکہ حکومت اپنے وعدے پر عمل کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri