پاکستان

اگلے ہفتے پنجاب اور کے پی کی اسمبلیاں تحلیل کردینگے،فواد چوہدری

fawad

جہلم:پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اگلے ہفتے پنجاب اور خیبرپختونخوا کی اسمبلیاں تحلیل کردیں گے۔جہلم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ آئندہ دو روز کابینہ کا اجلاس ہوگا جس کے بعد ہمیں اسمبلی تحلیل کرنے کی تاریخ کا اعلان کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگلے ہفتے اسمبلیاں تحلیل کردیں گے کیونکہ بیس مارچ سے پہلے کے پی اور پنجاب میں الیکشن کرانے ہیں،لیکن اپنے پروگرام کے مطابق جس سے اب حکومت گھبرائی ہوئی ہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ یہ پہلے کہتے تھے اسمبلیاں توڑیں اور اب کیسٹ کی بدل گئی،رانا ثناء اور مریم اورنگزیب جو دل چاہے کرلیں ہم الیکشن کراکے رہیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے