دنیا

ایرانی سفیر کا پاکستان میں سیلاب سے ہونے والے جانی نقصان پر اظہار افسوس

اسلام آباد: پاکستان کے مختلف علاقوں میں حالیہ سیلاب سے 210 سے زائد قیمتی جانوں کے ضیاع پر ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ وہ حکومتِ پاکستان اور عوام، خصوصاً ان خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں جنہوں نے اپنے پیاروں کو کھو دیا۔ ایرانی سفیر نے زخمیوں کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے نیک خواہشات اور دعائیں پیش کیں اور کہا کہ اس کڑے وقت میں اسلامی جمہوریہ ایران اپنے برادر ملک پاکستان کی ہر ممکن مدد کے لیے تیار ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے