دنیا

ایران نے اپنی فضائی حدود مکمل طور پر کھول دیں

ایران نے اپنی فضائی حدود مکمل طور پر کھول دیں

ایران اسرائیل جنگ بندی کے بعد ایران نے اپنی فضائی حدود آج سے مکمل طور پر کھولنے کا اعلان کر دیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران کے شہری ہوا بازی کے ادارے سول ایوی ایشن آرگنائزیشن (CAO) نے اسرائیل کے ساتھ 12 دن جاری رہنے والی جنگ کے بعد آج اپنی فضائی حدود مکمل طور پر کھولنے کا اعلان کردیا ہے۔
ایرانی سول ایوی ایشن آرگنائزیشن کے اعلامیے کے مطابق اب ملکی اور غیر ملکی فلائٹ آپریشن بحال کردیا گیا ہے۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ مہرآباد کے ہوائی اڈے کو بھی مکمل طور پر پروازوں کے لیے بحال کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ 17 جولائی سے ایران کے تمام ایئرپورٹس کو پروازوں کے لیے کھول دیا گیا تھا تاہم مہر آباد کا ہوائی اڈہ دن کے محدود اوقات کار میں ہی استعمال ہو رہا تھا۔
جاری شدہ بیان میں مزید بتایا گیا ہے کہ اب سے تمام ایئر لائنز اور ٹریول ایجنسیز 24 گھنٹے کھلی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے