اسرائیلی وزیراعظم کے بیان کے بعد لبنان نے ایرانی طیاروں پر پابندی عائد کردی جس کے بعد ایران کا بھی جوابی اقدام سامنے آیا ہے۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق اسرائیل کی جانب سے ایران پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ ایران اپنی ایئر لائنز کے ذریعے لبنان میں حزب اللہ کو مالی امداد بھجواتا ہے، جس کے بعد امریکا کی جانب سے لبنان کو دھمکی دی گئی تھی کہ اگر ایران سے کوئی جہاز بیروت کی طرف آیا تو اسے مار گرایا جائے گا۔اس کے بعد لبنان نے ایران سے آنے والی پروازوں پر بیروت میں اترنے پر پابندی عائد کردی تھی جس پر ایران نے بھی جوابی اقدام اٹھایا ہے اور اب دونوں ممالک میں کشیدگی شروع ہوگئی ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق ایران کی جانب سے بھی کہا گیا ہے کہ جب تک لبنان میں ہمارے طیاروں کو اترنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ایران بھی لبنان کے طیاروں کو اپنے ایئر پورٹس پر اترنے نہیں دے گا۔پروازوں کے اس تعطل کے باعث ایران جانے والے درجنوں لبنانی زائرین پھنس گئے ہیں۔
دنیا
ایران نے بھی لبنان کی پروازوں پر پابندی عائد کردی
- by Daily Pakistan
- فروری 16, 2025
- 0 Comments
- Less than a minute
- 32 Views
- 3 دن ago