دنیا

ایران نے تیل اسمگل کرنے والے بحری جہاز کو قبضے میں لے لیا

ایران نے تیل اسمگل کرنے والے بحری جہاز کو قبضے میں لے لیا

تہران: ایرانی سپاه پاسداران انقلاب (IRGC) نے خلیج فارس میں امریکی فوج کی پشت پناہی میں تیل اسمگل کرنے والے ایک بحری جہاز کو قبضے میں لیا ہے۔ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق آئی آر جی سی کے کمانڈر جنرل رمضان زیراہی نے بتایا کہ بحری زون کی فورسز NAD2 کی جانب سے جب جہاز کو قبضے میں لیا گیا تو امریکی بحریہ نے غیر پیشہ ورانہ اور خطرناک کارروائیاں کرتے ہوئے مداخلت کرنے کی کوشش کی۔انہوں نے مزید کہا کہ امریکیوں نے دو A-10 سطحی جنگی طیارے، ایک P-8A جاسوس طیارہ، دو Hawk C ہیلی کاپٹر، ایک MQ9 آٹو پائلٹ طیارے اور امریکی گشتی جہازوں کو کارروائیاں کرنے کیلئے بھیجا۔کمانڈر نے مزید کہا کہ امریکیوں نے دراندازی کرنے والے جہاز پر قبضے کو روکنے کے لیے آخری لمحے تک کوشش کی لیکن آئی آر جی سی کی چوکسی، درستگی، پیشہ ورانہ رویے اور ایرانی بحریہ کی طاقت کے آگے امریکیوں کو ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے