ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ ہم ملک کی معیشت کو مغربی ممالک کی خواہشات سے نہیں جوڑ رہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق منگل کو دارالحکومت تہران میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے ابراہیم رئیسی نے کہا کہ ایران 2015 کے جوہری معاہدے کو بحال کرنے کے لیے مذاکرات کے ذریعے پابندیوں کے خاتمے کی کوشش جاری رکھے ہوئے ہے۔ایرانی صدر نے کہا کہ دشمن نے دُہری حکمت عملی پر عمل کرنے کی کوشش کی، ایک ایران کو دنیا سے الگ تھلگ کرنا اور دوسرا ایرانی قوم کی حوصلہ شکنی کرنا مگر وہ ان دونوں حکمت عملیوں کے ساتھ ناکام رہا ہے اور وہ ایران کو الگ تھلگ کرنے میں کامیاب نہیں ہوا۔انہوں نے مزید کہا کہ اُبھرتے ہوئے ممالک کے ساتھ اتحاد امریکا کے یک طرفہ تسلط کا مقابلہ کرنے کے لیے ایک اچھے موقع کی نمائندگی کرتے ہیں۔ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ حکومت ایران کی معیشت پر ڈالر کے اثر و رسوخ کو کم کرنے کے لیے کام کر رہی ہے۔
دنیا
ایران کی معیشت کو مغربی ممالک کی خواہشات سے نہیں جوڑ رہے، صدر
- by Daily Pakistan
- اگست 30, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 642 Views
- 1 سال ago