خاص خبریں

ایس سی او سمٹ ،چینی وزیراعظم کی 11 سال بعد آج پاکستان آمد

ایس سی او سمٹ ،چینی وزیراعظم کی 11 سال بعد آج پاکستان آمد

چینی وزیر اعظم لی کیانگ شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے 11 سال بعد 4 روزہ دورے پر آج پاکستان پہنچیں گے۔پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کی میزبانی کے لیے تیار ہے، اس سلسلے میں غیر ملکی وفود کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔11 سال بعد چین کے وزیر اعظم لی چیانگ بھی چار روزہ دورے پر آج پاکستان پہنچ رہے ہیں جہاں وہ اسلام آباد میں ہونے والی شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس میں شرکت کریں گے۔اس موقع پر پاکستان اور چین کے وزرائے اعظم کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات ہوں گے، معیشت، تجارت، سی پیک سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر بھی بات چیت ہوگی۔چینی وزیراعظم پاکستان کے صدر آصف علی زرداری، پارلیمانی رہنماں اور عسکری قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے