اسلام آباد (نوابزادہ شاہ علی) جنرل ہدایت اللہ خان نیازی مرحوم کی زوجہ، چیف ایڈیٹر روزنامہ پاکستان اور چیئرمین روز نیوز ایس کے نیازی کی خوشدامن، اور معروف بزنس مین و ایم ڈی روز نیوز رافع نیازی کی نانی کے انتقال پر وفاق ایوان ہائے تجارت و صنعت پاکستان (FPCCI) کے صدر عاطف اکرام شیخ اور راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عثمان شوکت اور دیگر عہدیداروں نے بھی ایس کے نیازی اور رافع نیازی سے ان کے قریبی رشتہ دار کے انتقال پر تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ مرحومہ کی وفات سے پیدا ہونے والا خلا کبھی پُر نہیں ہو سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ مرحومہ نہایت باعزت اور شفیق خاتون تھیں۔ چیمبرز کے صدور نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر و استقامت عطا کرے۔