کھیل

ایشیا کپ ٹی 20 میں بھارت نے ہانگ کانگ کو 40 رنز سے ہرا کر سپر فور مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا

ایشیا کپ ٹی 20 میں بھارت نے ہانگ کانگ کو 40 رنز سے ہرا کر سپر فور مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا۔دبئی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے پہلے کھیلتے ہوئے 2 وکٹ کے نقصان پر 192 رنز بنائے، سوریا کمار یادیو نے 6 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 26 گیندوں پر 68 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، ویرات کوہلی 3 چھکوں اور 1 چوکے کی مدد سے 44 گیندوں پر 59 سکور بنائے اور ناٹ آٹ رہے، کے ایل راہول 36 اور کپتان روہت شرما 21 رنز بنا کر آٹ ہوئے۔ہانگ کانگ کی جانب سے آیوش شکلا اور محمد غصنفر نے 1،1 وکٹ اپنے نام کی۔193 رنز ہدف کے تعاقب میں شکست خوردہ ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹ کے نقصان پر 152 رنز بناسکی، بابر حیات نے سب سے زیادہ 41 رنز کی اننگز کھیلی، کنچت شاہ 30 سکور بناکر دوسرے نمایاں بیٹر رہے، بھوونیشور کمار، ارشدیپ سنگھ، رویندرا جدیجا اور ایوش خان نے ایک ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے