ملک بھر کی تاجرتنظیموں کی جانب سے بھاری بجلی کے بلز، ہوشربا ٹیکسز اور تاجر دوست اسکیم کے خلاف آج ملک بھر میں شٹر ڈاون ہڑتال جاری ہے۔ تاجروں سے چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال کے مذاکرات ناکام ہوگئے۔ کراچی چیمبر، آئل ٹینکر ایسوسی ایشن، انجن تاجران سمیت ملک بھر کی مختلف تاجر تنظیمیں ہڑتال میں شریک ہیں۔واضح رہے کہ سیاسی اور سماجی تنظیموں سمیت کراچی چیمبر نے بھی تاجر تنظیموں کی جانب سے ہڑتال کی حمایت کی ہے۔ گزشتہ روز مولانا فضل الرحمان نے ہڑتال کی حمایت کی۔ علاوہ ازیں پی ٹی آئی بھی تاجر تنظیموں کی کال پر حکومت کے خلاف ساتھ کھڑی ہے۔ جماعت اسلامی کے حافظ نعیم نے کہا کہ قوم آئی پی پیز کا بوجھ نہیں اٹھا سکتی، بجلی بلوں میں صرف لاگت وصول کرنی چاہیے۔ادھر تاجر رہنماوں کا کہنا ہے آج تمام چھوٹی بڑی مارکیٹیں مکمل بند رہیں گی، حکومت جب تک تاجر دوست اسکیم کو واپس نہیں لیتی شٹر ڈاون جاری رہے گا۔
پاکستان
معیشت و تجارت
ایف بی آر کے تاجر برادری سے مذاکرات ناکام، ملک گیر شٹر ڈان مہم زور پکڑ گئی
- by Daily Pakistan
- اگست 28, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 234 Views
- 5 مہینے ago