پاک فوج نے ایک بار پھر ایل او سی پر بھارتی فوج کا کواڈ کاپٹر مار گرایا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی فوج کا کواڈ کاپٹر پاکستانی حدود میں جاسوسی کر رہا تھا۔بھارتی کواڈ کاپٹر 25 فروری کو رات 12 بج کر 55 منٹ پر ایل او سی پر مار گرایا گیا تھا، پاک فوج نے اس کی باقیات کی تلاش شروع کردی تھی۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق 26 فروری کو پاکستان کی حدود لو آسی میں کواڈ کاپٹر کی باقیات ملی تھیں۔کواڈ کاپٹر پر ہندوستانی فوج کے یونٹ کا نشان بھی ہوتا ہے، اس بات کی تصدیق کرتا ہے کہ کواڈ کاپٹر ہندوستانی فوج کا ہے۔واضح رہے کہ پاک فوج نے بھارتی فوج کے کئی جاسوس ڈرونز اور کواڈ کاپٹرز مار گرائے ہیں۔
خاص خبریں
ایل او سی ، پاک فوج نے پھر بھارتی فوج کا کواڈ کا پٹر مارگرایا
- by Daily Pakistan
- فروری 27, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 324 Views
- 10 مہینے ago