متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے کراچی میں بجلی کے بلوں میں کے ایم سی کا ٹیکس جبراً لینےکی مذمت کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایک بیان میں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا کہنا تھا کہ کراچی کے شہریوں سے جبراً ٹیکس وصول کرنا بھتہ خوری کے مترادف ہے، سندھ حکومت کراچی کے شہریوں کو بنیادی سہولیات دینے میں ناکام ہو چکی ہے ۔
ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کراچی سے سالانہ 300 ارب کماتی ہے، اس کا حساب دے، واٹربورڈ کے نام پر سندھ حکومت بھاری بل بھیجتی ہے وہ پیسے کہاں خرچ ہوئے؟ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا مزید کہنا تھا کہ اربوں روپے ٹیکس دینےکے باوجود شہریوں کوپانی میسر ہےنہ سیوریج کا نظام۔
پاکستان
ایم کیو ایم کا سندھ حکومت پر بھتہ خوری کا الزام درست ہے ؟
- by Daily Pakistan
- ستمبر 17, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 733 Views
- 2 سال ago