خاص خبریں

ایوان ہمیں انصاف دے،سڑکوں پر آنے پر مجبور نہ کیا جائے ، چیئرمین پی ٹی آئی

ایوان ہمیں انصاف دے،سڑکوں پر آنے پر مجبور نہ کیا جائے ، چیئرمین پی ٹی آئی

اسلام آباد:چیئرمین پی ٹی آئیبیرسٹر گوہر علی خان نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ بہت ہوگیا! اب 9 مئی کی دھول بیٹھنی چاہیے۔ہم اس ایوان میں مذاکرات کر کے اپنے اوپر ہونے والے ظلم کا حساب چاہتے ہیں، ہم اس ایوان سے مذاکرات کے ذریعے راستہ چاہتے ہیں، ہم نے مذاکرات کیلئے کمیٹی بنائی ہے اسے کمزوری نہ سمجھا جائے۔
بیرسٹر گوہر علیکہا کہ اگر ہمیں مذاکرات سے راستہ نہ دیا گیا تو پھر سے سڑکوں پر آئیں گے، ہمیں بار بار سڑکوں پر آنے پر مجبور نہ کیا جائے، آئیں پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس بلائیں، اب 9 مئی کی دھول بیٹھنی چاہئے۔ہمارے لوگوں کے ساتھ زیادتیاں ہوئیں، ان پر گولیاں چلائی گئیں، دنیا میں کہیں بھی پرامن مظاہرین پر گولیاں نہیں چلیں، حالیہ دنوں میں برازیل سمیت کتنے ہی ممالک میں لوگ ایوانوں میں داخل ہوگئے کیا وہاں گولی چلی؟
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ آپ کی پارلیمان کے سامنے گولی چلی، وزیر دفاع نے عجیب منطق دی کہ گولی علی امین گنڈاپور کے گارڈز نے چلائی، یہ عجیب بات ہے کہ حکومت یہ ماننے کو تیار نہیں کہ گولی بھی چلی۔ہمیں پشتون کارڈ استعمال کرنے کا طعنہ دیا جاتا ہے، ہمارے لوگ جو احتجاج پر آئے تھے غیر مسلح تھے، ہم پشتون کارڈ استعمال نہیں کر رہے، آپ وہ ویڈیوز سامنے لائیں جن میں پی ٹی آئی کے لوگوں نے کسی قسم کا اسلحہ استعمال کیا۔
عمران خان کو مقبولیت کیلئے جلسے جلوس نکالنے کی ضرورت نہیں، 8 فروری کو ان کی مقبولیت ثابت ہوچکی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے