چیف ایڈیٹرپاکستان گروپ آف نیوزپیپرزو سینئر اینکر پرسن ایس کے نیازی نے کہا ہے کہ ایٹمی ملک کے سربراہ کی آڈیو لیک ہونا تشویشناک ہے،ملک دشمنوں کو پہچاننے کی ضرورت ہے،بلوچستان میں پاک فوج کے ہیلی کاپٹر تباہ ہونے کا دوسرا المناک حادثہ پیش آیا جس میں ہمارے سپوت شہید ہو گئے جس پر ہمیں شدید غم اور دل رنجیدہ ہے،ہم شہداء کے لواحقین کیساتھ ہیں،اللہ پاک شہداء کے درجات بلند اور لواحقین کو صبرجمیل عطا کرے،آمین،یہ ہیلی کاپٹر حادثے کا دوسرا واقعہ ہے،ایسا کیوں ہو رہا ہے اس بارے بھی سوچنا چاہے،اسحاق ڈار معیشت کے معاملات کو بہتر طریقے سے جانتے ہیں،راولپنڈی اور اسلام آباد کو دریائے سواں سے شدید خطرہ ہے،حکومت کو موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے معاملات کو سمجھ کر بروقت اقدامات کرنا ہونگے،دریائے سواں کے کنارے قبضوں کو فوری ختم کرایا جائے،مریم اورنگزیب کیساتھ لندن میں جوہوا وہ غلط ہے،مہذب معاشروں میں ایسا نہیں ہوتا،اس قسم کے واقعات کے تدارک کیلئے اقداماتکی ضرورت ہے۔وزیراعظم کے مشیرقمر زمان کائرہ نے کہا کہ ملک کے سربراہ کی آڈیو لیک ہونا بہت خطرناک بات ہے اس معاملے کی مکمل تحقیقات ہونی چاہئیں اور جو لوگ بھی ملوث ہوں انکے خلاف سخت کارروائی کرنے کی ضرورت ہے،پی ٹی آئی نے خارجہ تعلقات خراب کیے،مریم اورنگزیب کیساتھ جو ہوا وہ افسوس ناک ہے،ہم معاشرے کو کس طرف لیکر جا رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق چیف ایڈیٹرپاکستان گروپ آف نیوزپیپرزو سینئر اینکر پرسن ایس کے نیازی نے روز نیوز کے پروگرام سچی بات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایٹمی ملک کے سربراہ کی آڈیو لیک ہونا تشویشناک ہے،ملک دشمنوں کو پہچاننے کی ضرورت ہے،اس معاملے کو کسی صورت نظر انداز نہیں کیا جاسکتا،حکومت کو چاہئے کہ اس سارے معاملے کی مکمل اور جامع تحقیقات کرائے اور ہر زاویے سے تفتیش کر کے ملوث افراد کیخلاف سخت کارروائی کی جائے۔انھوں نے بلوچستان میں ہیلی کاپٹر حادثے پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں پاک فوج کے ہیلی کاپٹر تباہ ہونے کا دوسرا المناک حادثہ پیش آیا جس میں ہمارے سپوت شہید ہو گئے جس پر ہمیں شدید غم اور دل رنجیدہ ہے،ہم شہداء کے لواحقین کیساتھ ہیں،اللہ پاک شہداء کے درجات بلند اور لواحقین کو صبرجمیل عطا کرے آمین،ایس کے نیازی نے کہا کہ اسحاق ڈار معیشت کے معاملات کو بہتر طریقے سے جانتے ہیں امید ہے کہ انکے آنے سے ملکی معیشت میں بہتری آئیگی،ایس کے نیازی کا مزید کہنا تھا کہ راولپنڈی اور اسلام آباد کو دریائے سواں سے شدید خطرہ ہے،حکومت کو موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے معاملات کو سمجھ کر بروقت اقدامات کرنا ہونگے،دریائے سواں کے کنارے قبضوں کو فوری ختم کرایا جائے اگر ایسا نہ کیا گیا تو مستقبل میں بڑا نقصان ہو سکتا ہے۔ہم حکومت کو روزانہ کی بنیاد پر آگاہ کر رہے ہیں ،حکومت کو چاہئے کہ اس ضمن میں بروقت اقدامات لے لیے جائیں،نالہ لئی کی تعمیر میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جانا چاہئے،انھوں نے لندن میں وزیراطلاعات کیساتھ بدتمیزی کے واقعے پر کہا کہ لندن میں مریم اورنگزیب کیساتھ جوہوا وہ غلط ہے،مہذب معاشروں میں ایسا نہیں ہوتا،اس قسم کے واقعات کے تدارک کیلئے اقدامات کی ضرورت ہے۔وزیراعظم کے مشیرقمر زمان کائرہ نے روزنیوز کے پروگرام سچی بات ایس کے نیازی کیساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے سربراہ کی آڈیو لیک ہونا بہت خطرناک بات ہے اس معاملے کی مکمل تحقیقات ہونی چاہئیں اور جو لوگ بھی ملوث ہوں انکے خلاف سخت کارروائی کرنے کی ضرورت ہے،پی ٹی آئی نے خارجہ تعلقات خراب کیے،مریم اورنگزیب کیساتھ جو ہوا وہ افسوس ناک ہے،ہم معاشرے کو کس طرف لیکر جا رہے ہیں۔ دفاعی تجزیہ کار جنرل(ر)نعیم خالدلودھی نے پروگرام سچی بات ایس کے نیازی کیساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ شہید ہونے والے فوجی افسران اور جوانوں کی مغفرت فرمائے،شہید ہونے والے فوجیوں کے گھر والوں سے اظہار تعزیت کرتے ہیں،بلوچستان میں زیادہ ہیلی کاپٹر فلائٹس چلتیں ہیں،وزیراعظم آڈیو لیک پر اظہار تشویش ہے،ملک کیسربراہ کی آڈیو لیک ہونا تشویشناک ہے،وزیراعظم ہاوس کے سائبرسیکورٹی کے سربراہ کو فوری طور پر معطل کرنا چاہیے،ہمیں اپنے دوست اور دشمن کو پہچاننے کی ضرورت ہے،ملک کی سکیورٹی اور خارجہ پالیسی ایک ہونی چاہیے،رہنما پی ٹی آئی چوہدری عدنان نے پروگرام سچی بات ایس کے نیازی کیساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سواں دریا کے اردگرد صورتحال آلارمنگ ہے،ہاوسنگ سوسائیٹیز کی درست این او سی کے حوالے سے عمران خان سے پہلے بات کی،ہمارے دور میں سواں دریا کے اردگرد کوئی تعمیر ات نہیں ہوئی،سواں دریا کی انکوروچمنٹ کے حوالے سے عمران خان کو آگاہ کیا تھا،جب میرے پاس اتھارٹی تھی تو کہیں بھی کسی کو قبضہ نہیں کرنے دیا، رہنما پی ٹی آئی شیخ راشد شفیق نے پروگرام سچی بات ایس کے نیازی کیساتھ میں گفتگوکرتے ہوے کہا کہ سواں دریا کے حوالے سے پنجاب حکومت کو اقدامات کرنے کی ضرورت ہے،سواں دریا اور نالہ لئی کو تنگ کرنے والوں کیخلاف کارروائی کرنے کی ضرورت ہے،اگر ریڑھی بانوں کیخلاف کارروائی ہو سکتی تو پھر قبضہ مافیا کیخلاف بھی کارروائی ہونی چاہیے
پاکستان
خاص خبریں
ایٹمی ملک کے سربراہ کی آڈیو لیک ہونا تشویشناک ہے،ملک دشمنوں کو پہچاننے کی ضرورت ہے ایس کے نیازی
- by Daily Pakistan
- ستمبر 27, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 562 Views
- 3 سال ago